Time 13 جون ، 2024
جرائم

ویڈیو: کراچی پولیس کی موبائل میں آنیوالے سادہ لباس افراد نے پان کا کیبن لوٹ لیا

کراچی: گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس موبائل میں آئے سادہ لباس افراد نے پان کے کیبن سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔

دکاندار نے بتایا کہ اس واردات میں اسے  70 ہزار روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، یہی لوگ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو بھی مجھ سے لوٹ مار کرکے گئے، کیبن میں آتے ہی انہوں نے مجھے باہر جانے کا کہا، میں نے انکار کیا تو موبائل چھین لیا۔

متاثرہ دکاندار شاہزیب مغل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں سادہ لباس افراد میرے کیبن پر آئے، ایک شخص کود کر میرے کیبن میں آگیا، یہ افراد کیش کاؤنٹر سے 35 ہزار روپے سے زیادہ کی رقم، سگریٹ اور دیگر چیزیں لوٹ کر لے گئے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس ایک موبائل کیبن کے سامنے کھڑی ہے، ایک سادہ لباس شخص باہر ہے جب کہ دوسرا ملزم دکان کے اندر سے نقد رقم، سگریٹ سمیٹ کر شاپر میں ڈالتا ہے، سادہ لباس ایک شخص کا چہرہ واضح ہے جب کہ دوسرے نے ماسک پہنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص سے رابطہ ہوا ہے، اس نے کہا ہے کہ وہ درخواست لکھ کر تھانے میں جمع کرائے گا۔

مزید خبریں :