13 جون ، 2024
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ن لیگ کے ساتھ ناراضی کی تفصیلات بتادیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ' میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ پنجاب میں دوسرے اتحادیوں کی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں مگر پیپلز پارٹی کی نہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات میں اب تک پیشرفت ہو جانی چاہیے تھی کیونکہ ہمارا اُن کے ساتھ اتحاد قائم کرتے وقت تحریری معاہدہ ہوا تھا لیکن ن لیگ نے ہم سے مشاورت کرنے میں بہت دیرکردی۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پیشرفت ہو رہی ہے مگر بہت دیر میں ہو رہی ہے۔