Time 13 جون ، 2024
کاروبار

ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دے دی

ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دے دی
فوٹو: فائل

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دی۔

ای سی سی کے مطابق قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی برآمد روک دی جائےگی۔

ای سی سی نے آؤٹ اسٹینڈنگ کسٹم ڈیوٹی کی ضروریات کے لیے 127 ملین رقم کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 29 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے  وزارت صحت کے لیے 5 ارب 40 کروڑ روپےکی منظوری دی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کےلیے 4  ارب 92 کروڑ روپےکی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے پاسکو کے بقایا جات کے لیے 6 ارب 59 کروڑ 60 لاکھ  روپےکی منظوری دی۔

ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے بقایاجات کے لیے 370  ملین روپےگرانٹ کی منظوری دی گئی۔ویمن انکلوسو فنانس پراجیکٹ کے لیے 14 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔فنانس ڈویژن کے آڈٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لیے 97 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے گرین ٹورازم پاکستان پراجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی۔

ای سی سی نے وزارت دفاع کے رواں مالی سال کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے 24 ارب کی منظوری دی۔

مزید خبریں :