Time 14 جون ، 2024
پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکراتی عمل تعطل کا شکار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکراتی عمل تعطل کا شکار
فوٹو: فائل

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کو مرضی کی کمیٹیاں دینے سے معذرت کرلی، اتفاق رائے نہ ہونے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے وفد کی اسحاق ڈارسے آج طے شدہ ملاقات بھی نہ ہوسکی۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کمیٹیاں خود سے تقسیم کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو احتساب والی کمیٹیاں نہیں دی گئیں، جو قابل افسوس ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اسحاق ڈار کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف اور حکومتی ٹیم نے دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔

مزید خبریں :