Time 14 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار کی لاش گھر سے بر آمد، تفتیش شروع

بھارتی اداکار کی لاش گھر سے بر آمد، تفتیش شروع
فوٹو: فائل

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے اداکار پرادیپ وجین کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پرادیپ بدھ کی شام چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں حادثاتی طور پر گرنا ان کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ پرادیپ گھرمیں اکیلے رہتے تھے اور انہوں نے کچھ دن قبل ہی  چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور علاج بھی کروایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو اداکار کے دوست نے جب ان سے رابطہ کرنے کیلئے فون کال کی  لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور پھر دروازہ کھٹکھٹانے  کے باوجود دروازہ نہ کھولا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا تو پرادیپ اپنے باتھ روم میں مردہ پائے گئے اور ان کے سر اور چہرے پر زخم تھے۔ 

پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔

پرادیپ نے کئی مشہور تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید خبریں :