Time 15 جون ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:  نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے شکست دیدی
فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے شکست دیدی۔

 نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 40 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوگنڈا کے کینیتھ ویسوا نے 11 رنز اسکور کیے جبکہ ٹیم میں سے کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

یوگنڈا کے خلاف پہلے بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 3، ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے 2-2 وکٹیں جبکہ لوکی فرگوس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز

یوگنڈا کے 40 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں 41 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی میں شامل دونوں ٹیمیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ سی سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :