Time 15 جون ، 2024
جرائم

اٹک: پولیس اہلکار نے رنجش پر 2 وکلا کو چیمبر میں گھس کر قتل کردیا

اٹک: پولیس اہلکار نے رنجش پر 2 وکلا کو چیمبر میں گھس کر قتل کردیا
ایلیٹ فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوئے: پولیس/ فوٹو جیو نیوز

اٹک میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ قاتل کو گرفتار کرکے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :