مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی: خطبہ حج

جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، خطبہ حج

مصیبتوں اور فساد سے دور رہو،  قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی: خطبہ حج
اسکرین گریب

مکہ مکرمہ: مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔

 شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں اور  اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے،  رسول ﷺکی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے۔ 

امام وخطیب مسجد الحرام  کا کہنا تھا کہ نماز برائی سے بچاتی ہے، شیطان کے وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھیں، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔ 

خطبہ حج میں انہوں نے کہا کہ مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، کسی کو برے نام اور برے القابات سے نہ پکارو،  قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ تقویٰ اختیار کرنا چاہیے، کسی کا حق مت کھاؤ، شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، اسلام فحاشی، برائی اور  امانت میں خیانت کرنے سے منع کرتا ہے۔ 

امام وخطیب مسجد الحرام کا کہنا تھاکہ کبھی کسی معاملے پرکسی دوسرے معبودکو نہ پکاراجائے، مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالی سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالی کی ذات کی ہے، انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے  اور  ان باتوں سے رکنا چاہیے جس میں اللہ کی ناراضی ہے کیونکہ اللہ کی نافرمانی کرنےوالاجنت میں داخل نہیں ہو سکتا۔ 

حج کی تصویری جھلکیاں