Time 15 جون ، 2024
دنیا

چین کی حمایت سے روس کو یوکرین جنگ میں مدد مل رہی ہے، جی سیون ممالک کا الزام

چین کی حمایت سے روس کو  یوکرین جنگ میں مدد مل رہی ہے، جی سیون ممالک کا الزام
چائنا روس کو ہتھیاروں اور دیگر جنگی سازوسامان کی فراہمی روکے نہیں تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جی سیون ممالک/ فائل فوٹو

جی 7 ممالک  نے چین پر  الزام لگایا ہے کہ وہ روس کو سپورٹ کرکے  یوکرین کے خلاف جنگ کو مزید بڑھا رہا  ہے۔

جی 7 ممالک کی میٹنگ جمعے کے دن اٹلی میں ہوئی جہاں میزبان اٹلی سمیت امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کے سربراہان مملکت شریک ہوئے۔ 

جی 7 اجلاس میں سربراہان نے چین کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئےکہا کہ چین کی جانب سے روس کے ڈیفنس انڈسٹریل بیس کو  سپورٹ کرنے  سے روس کو  یوکرین میں اپنی غیر قانونی جنگ کو جاری رکھنے میں مدد مل رہی ہے جس کے بہت اہم اور  وسیع تر سکیورٹی مضمرات (نتائج) ہیں۔ 

جی 7 ممالک نے مطالبہ کیا کہ چین، روس کو ہتھیاروں اور دیگر جنگی سازوسامان کی فراہمی روکے جو روس کے ڈیفنس سیکٹر کو مدد دے رہی ہیں، بصورت دیگر چینی اداروں کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

یاد رہے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز فروری 2022 میں ہوا تھا اور ایک رپورٹ کے مطابق جنگ میں اب تک 50 ہزار سے زائد روسی فوجی جب کہ 31 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

مزید خبریں :