Time 15 جون ، 2024
پاکستان

مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئی جس کا فوری سدباب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئی: جسٹس عقیل عباسی/ فائل فوٹو

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے کہا ہےکہ خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عدلیہ پر دباؤ اور مداخلت کے الزامات میں حقیقت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، کچھ کوششیں ایسی ضرور ہوئیں لیکن خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اس کے فیصلوں سے نظر آتی ہے، ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئی جس کا فوری سدباب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئی۔

جسٹس عقیل عباسی کہنا تھا کہ سندھ کی عدلیہ پر کسی مخصوص کیس میں دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی، الیکشن ٹربیونل کے جج کا تبادلہ معمول کی کارروائی تھی، ججز کے تبادلے کا نظام بہت پیچیدہ ہے۔

مزید خبریں :