Time 15 جون ، 2024
پاکستان

کراچی کی مویشی منڈی میں بیشتر جانور بک گئے

عید قرباں قریب ہے اور ملک بھر کی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی ہے،کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بیشتر جانور بک گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناردرن بائی پاس کی مویشی منڈی میں اس بار 2 لاکھ کے قریب جانور لائےگئے تھے جن میں سے ڈیڑھ لاکھ گائے تھیں اور 40 ہزار کے قریب  بکرے تھے جب کہ سیکڑوں کی تعداد میں اونٹ اور دنبے بھی لائےگئے۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق اب صرف 15 ہزار کے قریب جانور  رہ گئے ہیں اور  باقی سب فروخت ہوچکے ہیں۔ منڈی میں اس وقت زیادہ تر بیش قیمت جانور موجود ہیں۔

مویشی منڈی میں 2 من کی گائے یا بچھڑا اوسطاً ڈیڑھ لاکھ میں فروخت ہو رہا ہے تاہم اس قیمت کے جانور اب کم رہ گئے ہیں۔

 بیوپاریوں کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز  منڈی میں بہت خریداری ہوئی ہے، اب  بیوپاری اپنے آبائی علاقوں کی طرف واپس روانگی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :