کاروبار

کراچی پورٹ پر نجی ٹریکرکمپنی کی سروس میں خلل، سیکڑوں کنٹینرزکی نقل وحمل معطل

کراچی پورٹ پر نجی ٹریکرکمپنی کی سروس میں خلل، سیکڑوں کنٹینرزکی نقل وحمل معطل
کراچی پورٹ سے ڈرائی پورٹس، ایکسپورٹ زون کوکنٹینرز کی منتقلی معطل ہے: پورٹ ذرائع— فوٹو:فائل

کراچی پورٹ پر نجی ٹریکرکمپنی کی سروس میں خلل ہونے پر سیکڑوں کنٹینرز کی نقل وحمل معطل ہوگئی۔

پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ سے ڈرائی پورٹس، ایکسپورٹ زون کوکنٹینرز کی منتقلی معطل ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں 100 کنٹینرز پورٹ منتقلی کے منتظر ہیں جبکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کےلیے درآمد 200 سے زائدکنٹینربھی پورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ کے کنٹینرز بھی تین روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :