Time 15 جون ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا اور  بھارت کا میچ  بارش کی وجہ سے منسوخ
فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج  لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا کینیڈا اور  بھارت کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کینیڈا اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا میچ کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس تک نہ ہوسکا۔

بارش کے باعث میچ مخصوص وقت تک شروع نہ ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز اسی گراؤنڈ میں بارش کی وجہ سے آئرلینڈ اور امریکا کا میچ بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔میچ کا نتیجہ نہ  آنے  اور  امریکا کو  ایک  پوائنٹ ملنےکے سبب پاکستانی ٹیم  سُپر ایٹ مرحلے سے باہر ہوگئی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کل ہونے والا میچ بھی اسی گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے۔ یہ میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیوں کہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنےکا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :