Time 15 جون ، 2024
کھیل

اسکردو: اسپنگ ٹک چوٹی پر لاپتہ 2 جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش مل گئی

اسکردو: اسپنگ ٹک چوٹی پر لاپتہ 2 جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش مل گئی
فوٹو: فائل

اسکردو کی اسپنگ ٹک چوٹی پر لاپتہ 2 جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کوہ پیما کی لاش مل گئی۔

ٹور آپریٹر نیک عالم کے مطابق  ایک لاپتہ  جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی ہے۔ 9 رکنی ریسکیو  ٹیم دوسرے کوہ پیما کو تلاش کر رہی ہے۔

ٹور آپریٹر نیک عالم کا کہنا ہےکہ جاپانی سفارت خانےکوکوہ پیما کی ہلاکت کی اطلاع دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اسپنگ ٹک پہاڑ کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاپتہ کوہ پیما منگل کے روز بیس کیمپ سے روانہ ہوئے تھے۔

7ہزار 27 میٹر بلند اسپنگ ٹک چوٹی ضلع شگر میں واقع ہے۔

مزید خبریں :