Time 15 جون ، 2024
پاکستان

چارسدہ میں 13 سالہ لڑکی سے شادی کرنیوالا 72 سالہ دلہا گرفتار

چارسدہ میں 13 سالہ لڑکی سے شادی کرنیوالا 72 سالہ دلہا گرفتار
فوٹو: فائل

چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکی سے شادی کرنے والا 72 سالہ دلہا گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق تحصیل تنگی کے علاقے زیارت کلی میں 72 سالہ شخص کی شادی 13 سالہ لڑکی سےکی جا رہی تھی۔لڑکی کےوالد نے شادی کے عوض5 لاکھ  روپے لیے تھے۔

لیڈیز  پولیس کے ہمراہ شادی کی تقریب پر چھاپہ ماراگیا۔ شادی کےلباس میں 13سالہ لڑکی کو کار  سےنکال کر حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دلہا،نکاح خواں اور گاڑی کےڈرائیور کو گرفتار کرکے بچی کو دارالامان منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی کارروائی کے دوران  والد فرار  ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔