Time 16 جون ، 2024
دنیا

امریکا کے پارک میں فائرنگ، 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

امریکا کے پارک میں فائرنگ، 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
یہ حملہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیا گیا جبکہ تعاقب کے بعد فائرنگ کا ملزم اپنے گھر کے قریب مردہ پایا گیا: پولیس/ فوٹو اے پی

امریکا کے پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر  ڈیٹرائٹ کے سپلیش پارک میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص پارک میں آیا اور اس نے فائر کھول دیے، جس کے بعد پارک میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ حملہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیا گیا جبکہ تعاقب کے بعد فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔

مزید خبریں :