16 جون ، 2024
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔
ایک بیان میں ڈپٹی کمنشر نے کہا کہ اونٹ کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار لیا گیا ہے، جن میں سے 2 ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے اور پولیس نے اونٹ پر ظلم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔