Time 16 جون ، 2024
دنیا

انسانی انگلی کے بعد آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں اب کنکھجورا نکل آیا

انسانی انگلی کے بعد آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں اب کنکھجورا نکل آیا
یہ واقعہ بھارتی شہر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی دیپا دیوی نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں کنکھجورا نکل آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی دیپا دیوی نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جہاں خاتون نے آئسکریم کو آن لائن آرڈر کے ذریعے حاصل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹے کیلئے آم کے شیک میں آئسکرین کو ڈال کر اسکے ذائقے کو بڑھانا چاہا، جیسے ہی خاتون نے آئسکریم کا ڈبہ کھولا تو وہ کنکھجورے کو دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

غصے سے بھری خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر بھی بیان کیا اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سوال اٹھایا، اس کے ساتھ ہی خاتون نے آن لائن آرڈر کمپنی سے بھی رابطہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن آرڈر کمپنی نے خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون کے پیسے واپس کیے اور واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے معاملہ آئسکریم کمپنی کے پاس پہنچانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے شہر ممبئی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے آئسکریم کا آن لائن آرڈر دیا تھا جس سے انسانی انگلی برآمد ہوئی تھی۔

مزید خبریں :