Time 16 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

بل گیٹس کی جسمانی فٹنس کا راز آپ کو حیران کردے گا

بل گیٹس کی جسمانی فٹنس کا راز آپ کو حیران کردے گا
بل گیٹس / رائٹرز فائل فوٹو

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں اور ان کی عمر 68 سال ہوچکی ہے مگر اب بھی وہ کافی فٹ اور صحت مند ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے اپنی جسمانی فٹنس کا راز بتایا۔

بل گیٹس نے بتایا کہ ٹینس نے انہیں جسمانی طور پر فٹ اور مضبوط بنایا ہے۔

انٹرویو کے دوران ان سے فٹنس کا راز پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹینس کھیلنے سے انہیں خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں بہت زیادہ ٹینس اور تھوڑا بہت pickleball کھیلتا ہوں جبکہ وٹامنز بھی کھاتا ہوں کیونکہ ان کا کوئی نقصان نہیں'۔

کچھ عرصے قبل انہوں نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ pickleball بال کھیلنا پسند کرتے ہیں جسے 1960 کی دہائی میں چند دوستوں نے نئی سرگرمی کے طور پر تخلیق کیا تھا۔

بل گیٹس ٹینس لیجنڈ روجر فیڈرر کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں اور اس تجربے نے انہیں بہت زیادہ نروس کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں بہت زیادہ ٹینس کھیلتا ہوں مگر لوگوں کے سامنے اسے کھیلنا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے اور کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے'۔

دسمبر 2022 میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ فارغ وقت میں آن لائن گیم ورڈل کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس گیم سے محبت کرتے ہیں اور گیم کے الفاظ ڈھونڈنے کے لیے چند حکمت عملیوں کو بھی آزما چکے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ 'اس ورڈ گیم میں وقت ضائع کرنا مجھے پسند ہے، اگرچہ میں زیادہ وقت تو ضائع نہیں کرتا مگر یہ وقت گزارنے کے لیے اچھا مشغلہ ہے'۔

ورڈل کھیلنے والوں کو روزانہ 5 حروف کے ایک لفظ کو بوجھنا ہوتا ہے اور اس کے لیے انہیں 6 کوششیں کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

مزید خبریں :