صحت و سائنس

پاکستان کے ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک انتقال کر چکا ہے: حکام/ فائل فوٹو

ملک کے ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پولیو وائرس راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پایا گیا۔

حکام کے مطابق پاکستان میں 45 اضلاع کے 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک انتقال کر چکا ہے۔

مزید خبریں :