جرائم

ضلع کرم میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

ضلع کرم میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی، 3افراد زخمی ہوگئے— فوٹو: سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے کار تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیواہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


مزید خبریں :