کھیل

انڈیا کیخلاف میچ میں ہوتا تو کچھ کر جاتا: عباس آفریدی

انڈیا کیخلاف میچ میں ہوتا تو کچھ کر جاتا: عباس آفریدی

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ پوری قوم کی طرح ہمیں بھی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے پر مایوسی ہے، انڈیا کیخلاف میچ میں دل میں خیال تھا کہ میں ہوتا تو کچھ کر جاتا۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد مکسڈ زون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملا یہی کوشش رہی کہ ٹیم کیلئے 100 فیصد دوں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بڑے میچز کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، لیکن جو بولرز کھیل رہے تھے وہ مجھ سے بہتر تھے۔

عباس آفریدی آفریدی نے ٹیم کی ناکامی کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی، ناکامی کی ذمہ داری نہیں ڈال رہا مگر بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بیٹنگ میں بابر نے کہا کہ جب برا بال آئے تو اس کو ہٹ کرنا، پلان یہ تھا کہ پارٹنرشپ لگا کر میچ قریب لے جانا ہے۔

عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنی بولنگ اور بیٹنگ پر کافی محنت کررہا ہوں، بطور آل راؤنڈر کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں :