Time 17 جون ، 2024
پاکستان

وزیراعظم کا ترکیہ اور ایران سمیت دیگر سربراہان مملکت سے رابطہ، عید کی مبارکباد پیش کی

وزیراعظم کا ترکیہ اور  ایران سمیت دیگر سربراہان مملکت سے رابطہ، عید کی مبارکباد پیش کی
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کے صدور سے رابطہ کرکے انہیں عیدالضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی، دونوں رہنماوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے غزہ کی صورت حال پر اظہار تشویش کے علاوہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ایرانی صدر محمد مخبر سے بات چیت میں وزیراعظم نے ایرانی عوام اور آیت اللہ علی خامنہ ای کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپریل میں مرحوم ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا۔

وزیر اعظم نے تاجک صدر سے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے آذر بائیجان کے صدر سے عید کی مبارکباد کیساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا بھی رابطہ ہوا جس میں علاقائی امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

مزید خبریں :