17 جون ، 2024
فلوریڈا میں آئرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں جیت کے بعد بات چیت کے دوران کپتانی سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ قیادت چھوڑنا پڑی تو فیصلہ کروں گا، لیکن جو بھی کروں گا، سب کے سامنے کروں گا، ڈر کر نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے لگا تو قیادت چھوڑ دی تھی، پھر بورڈ نے کہا اس لیے کپتانی قبول کی، اب بورڈ کہے گا تو کپتانی چھوڑ دوں گا۔
اپنی کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ میں توقعات پر پورا نہیں اترے، میں ٹیم کا لیڈر تھا، ٹیم کی ناکام اور خراب پرفارمنس کو تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین سے جا کر ملاقات کروں گا،چیئرمین کولگتاہے کہ ٹیم میں سرجری کی ضرورت ہے تو ان سےبات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کا بیحد افسوس ہے شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جا سکتا، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔