Time 17 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

سرگودھا: قربانی سے قبل جانوروں کی برتھ ڈے پارٹی، سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

سرگودھا: قربانی سے قبل جانوروں کی برتھ ڈے پارٹی، سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
فوٹو: اسکرین گریب

سرگودھا میں قربانی سے قبل جانوروں کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کرکے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

جانوروں کے مالک سلیم نے قربانی سے ایک روز قبل جانوروں کی عمریں قربانی کیلئے پوری ہوجانے پر گھر میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔

سلیم کے اہل خانہ نے رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی موجودگی میں سلطان، شیرو، سونوں اور مونوں کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور جانوروں کی خوب آؤ بھگت کی۔

قربانی کے جانوروں کی سالگرہ کے موقع پرجہاں سلیم اور اس کے گھروالے خوش تھے تو وہیں سب کو ان کے بچھڑ جانے کا دکھ بھی تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جانوروں سے بچھڑنے کا دکھ ہے لیکن سنت ابراہیمی پر ہر حال میں عمل کرنا ہی ہمارا فریضہ ہے۔

مزید خبریں :