Time 17 جون ، 2024
دنیا

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی امریکا کے حوالے

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی امریکا کے حوالے
بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنےکی مبینہ سازش کا الزام ہے: امریکی اخبار/ فائل فوٹو

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی کو امریکا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنےکی مبینہ سازش کا الزام ہے، نکھل گپتاکو امریکا کی درخواست پرچیک ری پبلک میں گزشتہ سال گرفتارکیا گیا تھا جسے اب امریکا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہےکہ نکھل گپتا کو آج نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، امریکی پراسیکیوٹر نے نکھل گپتا پر امریکا میں 4 سکھ رہنماؤں کو قتل کرنےکی سازش کے الزامات عائد کیے تھے جو  درست ثابت ہونے پرنکھل گپتاکو 20 سال قید ہوسکتی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق نکھل گپتا کو سکھ رہنماؤں کے قتل کی ہدایت بھارتی حکومت کے اہلکار نے دی تھی تاہم بھارتی حکومت نے امریکی الزام کی تردید کی ہے۔

مزید خبریں :