Time 19 جون ، 2024
جرائم

لودھراں میں دو پولیس کانسٹیبلز اور ساتھیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد زخمی

لودھراں میں دو پولیس کانسٹیبلز اور ساتھیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد زخمی
فوٹو: فائل

لودھراں میں دو پولیس کانسٹیبلز اور ان کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر لودھراں کے علاقے ڈانوراں میں ایک پولیس کانسٹیبل نے ساتھیوں کے ساتھ دوسرے کانسٹیبل کے گھر حملہ کرکے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں4 افراد زخمی ہوگئے بعد ازاں اسپتال میں بھی ایک گروپ کے نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا، تین افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :