Time 19 جون ، 2024
پاکستان

عید کے تیسرے دن بھی ملک بھر میں جانوروں کی قربانی کی گئی

عید کے تیسرے دن بھی ملک بھر میں جانوروں کی قربانی کی گئی
عید کے پہلے دو روز منہ مانگے ریٹ مانگنے والے قصائیوں کے نخرے ختم ہو گئے اور آج کم پیسوں پر بھی جانور گرانے کو تیار ہیں۔ فوٹو فائل

عید الاضحیٰ کے تیسرے اور چھٹی کے آخری روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں ملک بھر میں جانوروں کی قربانی  کی گئی۔

عید کے پہلے دو روز منہ مانگے ریٹ مانگنے والے قصائیوں کے نخرے ختم ہو گئے اور آج کم پیسوں پر بھی جانور گرائے۔

متعدد شہروں میں آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا کام جاری ہے۔ 

 عید کی چھٹیوں کے آخری آخری لمحات انجوائے کرنے کے لیے یار دوستوں اور عزیز رشتے داروں نے باربی کیو کی محفلیں سجالیں، چٹ پٹے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جا رہی ہے۔

منچلے کہیں نہر تو کہیں دریا کنارے اور کہیں پہاڑوں پر دوستوں کے ساتھ تکہ پارٹی میں مصروف ہیں تو بچے اور بڑے گرم موسم میں ٹھنڈی ٹھار آئس کریم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :