Geo News
Geo News

دنیا

برطانوی بادشاہ چارلس نے آصف رنگون والا کو کمانڈر آف برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نواز دیا

برطانوی بادشاہ چارلس کی جانب سے ممتاز پاکستانی بزنس مین آصف رنگون والا کو کمانڈر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز دیاگیا۔

آصف رنگون والا کو یہ اعزاز انسانیت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ آصف رنگون والا کا نام شاہ چارلس کی سالگرہ پر آنرز لسٹ 2024 میں بھی شامل ہے۔

اعزاز ملنے کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں آصف رنگون والا نے کہا کہ بادشاہ چارلس کی طرف سے کمانڈر آف برٹش ایمپائر سے نوازا جانا ایک اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی کمیونٹی برطانوی معاشرے میں مدغم ہوکرنمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے منصفانہ اور ہمدرد دنیا کے قیام کے لیے مشن جاری رکھنے کا عزم کیا۔