Time 20 جون ، 2024
دنیا

بھارت: رواں موسم گرما میں ہیٹ ویو سے 40 ہزار سے زائد افراد متاثر، 100 سے زائد ہلاک

بھارت: رواں موسم گرما میں ہیٹ ویو سے 40 ہزار سے زائد افراد متاثر، 100 سے زائد ہلاک
دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے ہیں اور اسپتالوں میں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک سے 40 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے اور 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک جہاں بدترین ہیٹ ویو سے گزر رہا ہے وہیں کچھ علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے شمالی علاقہ جات میں طویل ہیٹ ویو ریکارڈ کی گئی جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ  ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کا اسپتال میں رش لگا ہوا ہے، گرمی کی وجہ سے مارچ سے لے کر 18 جون تک 40 ہزار سے زائد لوگ متاثراور 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسی حوالے سے وزیر صحت نے بتایا کہ دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے ہیں اور اسپتالوں میں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے جس پر وزیر صحت نے وفاقی اور ریاستی اداروں کو فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب غیر سرکاری تنظیم کے مطابق شدید گرمی سے جانور بھی متاثر ہوئے ہیں اور گرمی کے سبب آسمان سے پرندے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :