Time 20 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شتروگن سنہا نے بیٹی کی شادی میں شرکت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

شتروگن سنہا نے بیٹی کی شادی میں شرکت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست سے  شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبروں پر ان کے والد اور اداکار شترو گن سنہا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا۔ دونوں 23 جون کو ممبئی میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شادی کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سوناکشی کی دوست ظہیر سے شادی کی خبروں کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا۔

تاہم شترو گن سنہا نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیٹی شادی میں شرکت کریں گے اور اپنی پیاری بیٹی کو دعائیں دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگن سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی سوناکشی سنہا پر فخر کا اظہار کیا اور ان کی شادی میں شرکت کی تصدیق کی۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ میری اکلوتی بیٹی سوناکشی کی زندگی ہے، جس پر مجھے بہت فخر ہے، میں اس کی شادی میں ضرور شرکت کروں گا اور مجھے کیوں نہیں کرنی چاہیے۔

شترو گن سنہا نے اپنی بیٹی کے انتخاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوناکشی اور  ظہیر کی ایک اچھی جوڑی ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بالی وڈکے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نے بیٹی سوناکشی کی شادی کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بیٹی کی شادی کے منصوبوں کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی، مجھ سے میرے قریبی لوگ پوچھ رہے ہیں کہ میں بیٹی کی شادی سے کیوں واقف نہیں ہوں جبکہ میڈیا بھی اس سے واقف ہے، ان کیلئے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں، آج کل کے بچے شادی کیلئے ماں باپ سے رضامندی نہیں لیتے صرف آگاہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :