Time 20 جون ، 2024
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان

ٹی20  ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان
فوٹو: پی سی بی فائل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔

رپورٹ کےمطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد  پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی متوقع ہے،  وہاب ریاض کا کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے  البتہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں ہے۔

پاکستان ٹیم کا نومبر تک کوئی وائٹ بال میچ شیڈول نہیں ہے اس لیے بابر کی کپتانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا۔

ادھر قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے7 افراد پر مشتمل نئی سلیکشن کمیٹی بنائی تھی جس کا کوئی چیئرمین نہیں تھا۔

سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف ، وہاب ریاض ، عبدالرزاق، اسدشفیق، ہیڈ کوچ ، کپتان اور ایک اینالسٹ شامل تھے۔

مزید خبریں :