Time 20 جون ، 2024
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے
فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں3 کروڑ1 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد  14 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 13 کروڑ، 47 لاکھ ڈالر  جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہے۔

مزید خبریں :