Time 21 جون ، 2024
دنیا

دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی، 58 پاکستانی بھی شامل

دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی، 58 پاکستانی بھی شامل
 دوران حج انتقال کر جانے والے بیشتر افراد حج ویزے پر نہیں بلکہ سیاحتی یا وزٹ ویزا پر تھے: سعودی حکام۔ فوٹو فائل

سعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے زائد ہو گئی جس میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات گرمی کی شدت یا گرمی سے ہوئی پیچیدگیوں کے باعث ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 658 افراد کا تعلق مصر سے اور 68 کا تعلق بھارت سے ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور کردستان ریجن کے شہریوں کی اموات کی بھی تصدیق ہوئی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج انتقال کر جانے والے بیشتر افراد حج ویزے پر نہیں بلکہ سیاحتی یا وزٹ ویزا پر تھے۔

تیونس اور اردن کی وزارت خارجہ کے حکام نے بھی بیشتر جاں بحق شہریوں کے حج ویزے پر نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے دوران حج 35 شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے حجاجِ کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :