Time 21 جون ، 2024
دنیا

دنیا کے 4 براعظموں کے بیشتر شہر شدید گرم موسم کی لپیٹ میں

دنیا کے 4 براعظموں کے بیشتر شہر شدید گرم موسم کی لپیٹ میں
حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے ایشیا اور یورپ میں سیکڑوں اموات رپورٹ ہوئیں/ فائل فوٹو

دنیا کے 4 براعظموں کے بیشتر شہر  موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے ایشیا اور یورپ میں سیکڑوں اموات رپورٹ ہوئیں۔

ادھر سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران جاں بحق حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں تقریباً 200 افراد کی جانیں گئیں اور نئی دلی میں مسلسل 38 دن درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ایک ہیٹ ویو جو پہلے 10 سالوں میں ایک بار آتی تھی اب 10 سالوں میں 2.8 بار  آئے گی جو 1.2 سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہوگی۔

اسی حوالے سے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اس بات کا 86 فیصد امکان ہے کہ اگلے 5 سالوں میں سے ایک سال 2023 کی گرمی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

مزید خبریں :