21 جون ، 2024
حکومت نے ساتویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کو یکم جولائی سے پہلے نیا ایوارڈ دینا ہے اور موجودہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرنی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پانچ سال کیلئے ہوتا ہے، نیا ایوارڈ طے نہ ہو سکے توحکومت موجودقومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع حکومت کی سفارش پر صدر مملکت کرتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبوں اور مرکز کے درمیان 2011 سے قابل تقسیم وسائل کی تقسیم جاری ہے، موجودہ ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم 82 فیصد آبادی اور 10.3 فیصد غربت کی بنیاد پرکی گئی ہے اور وسائل کی تقسیم پر 5 فیصد اور ایریا کی بنیاد 2.7 فیصد قابل تقسیم وسائل کا فارمولابنایاگیا۔
ذرائع کے مطابق ساتویں ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم وسائل کا 57.5 فیصد اور مرکزی کو 32.5 فیصد ملتا ہے۔