21 جون ، 2024
کراچی: سول اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری ہوگئیں۔
اسپتال سے ادویات چوری ہونے کا مقدمہ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری کی مدعیت میں تھانہ عیدگاہ میں درج کرلیا گیا ہے۔
درج مقدمے میں سول اسپتال کے دو ملازمین نیاز احمد اور اقبال احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اسپتال سے کینسر کےعلاج کےلیے استعمال کی جانے والی ادویات چوری کی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔