Time 22 جون ، 2024
جرائم

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری ہوگئے

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری ہوگئے
چوری میں 2 اسٹور کیپرز کے ملوث ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا: اسپتال انتظامیہ— فوٹو:فائل

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 19 ائیرکنڈیشنز  ایچ ایم سی کے اسٹور سےچوری ہوئے اور چوری کیے گئے ائیرکنڈیشنرز کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ چوری میں 2 اسٹور کیپرز کے ملوث ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کی چوری کی انکوائری کی گئی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹور کیپرز  کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔

مزید خبریں :