23 جون ، 2024
سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطاً 260 نئے کیس سامنے آنےکا انکشاف ہوا ہے۔
حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک ایچ آئی وی کے 1300 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں بچوں کی تعداد 10 سے 15 فیصد ہوتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ایچ آئی وی کے زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے۔
حکام کے مطابق سندھ میں جنوری میں ایچ آئی وی کے 257 اور فروری میں 256 کیس سامنے آئے جبکہ سندھ میں مارچ کے مہینے میں 258 اور اپریل میں 239 ایچ آئی وی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکام کے مطابق اس سال مئی کے مہینے میں ایچ آئی وی کے 293 نئے کیس سامنے آئے اور میرپور خاص میں جنوری سے جون تک 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلاہوئے۔