Time 24 جون ، 2024
کھیل

مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا

مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا
فوٹو: فائل

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے گزشتہ سال ورلڈکپ میں پاکستان کو اور اب  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دے دیا۔

 مائیکل وان کا خیال ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے کافی بہتر  ہے۔

اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

افغانستان نے پہلی بار آسٹریلیا کو شکست کا مزہ چکھایا۔

آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان ٹیم کی تعریف کی اور راشد خان کی کپتانی کو بھی سراہا۔

ایکس پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری وائٹ بال کرکٹ کی بہترین ٹیم قرار دیا۔

مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کےبعد افغانستان کرکٹ ٹیم نے سپر8 مرحلے کے گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنا مشکل راستہ کھول لیا ہے۔ 

مزید خبریں :