Time 24 جون ، 2024
جرائم

فیصل آباد: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دوہرے قتل کے گواہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

فیصل آباد:  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دوہرے قتل کے گواہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا
فوٹو: فائل

فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دوہرے قتل کے گواہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔

فاروق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں 2013 میں دوہرے قتل کے ایک مقدمہ میں گواہ تھا اور اس نے آج اس مقدمے میں گواہی کے لیے عدالت میں پیش ہونا تھا۔

 اس سلسلے میں وہ بٹالہ کالونی میں اپنے وکیل سے ملنے کے بعد جب واپس گھر جا رہا تھا تو راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرا ر ہو گئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شرو ع کر دی ہے۔

مزید خبریں :