Time 24 جون ، 2024
دنیا

جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک
آگ گودام کے اندر رکھے لیتھیم بیٹری کے سیلز کے پھٹنے کے سبب لگی/ فوٹو: غیر ملکی میڈیا

جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیٹریاں بنانے والی اریسیل کمپنی کے پلانٹ کے گودام میں رکھے لیتھیم بیٹری کے  سیلز کے پھٹنے کے سبب آگ لگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  آتشزدگی کے وقت پلانٹ میں تقریباً 100 لوگ کام کررہے تھے جن میں سے 22 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے ہے۔ 

رپورٹ  میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اریسیل کمپنی کے پلانٹ میں 35 ہزار سے زائد بیٹری سیلز اسٹور کیے گئے ہیں جہاں بیٹریوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اور ان کی پیکجنگ بھی کی جاتی ہے۔ 

خیال رہے کہ لیتھیم بیٹریاں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال کی جاتی ہیں اور گرم ہونے یا دیگر وجوہات کی بناء پر  ان میں آگ لگ سکتی ہے۔ 

یاد رہے جنوبی کوریا لیتھیم بیٹریاں برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ 

مزید خبریں :