Time 24 جون ، 2024
کھیل

شاہین کو دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے

شاہین کو دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کو شاہین کے جانے کے بعد امیج رائٹس کے پیسے نہیں ملیں گے__فوٹو: فائل

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہین آفریدی کو دی ہنڈریڈ لیگ کی انتظامیہ 17 لاکھ 61 ہزار سے زائد روپے ادا کرے گی، انہوں نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی خاطر دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

شاہین آفریدی کو 5 ہزار پاؤنڈ امیج رائٹس کی مد میں ملیں گے، ٹورنامنٹ میں سائن کرنے والے کھلاڑیوں کو امیج رائٹس کے بدلے ان کے کنٹریکٹ کا 5 فیصد ملتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دی ہنڈریڈ لیگ میں ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برقرار رکھا تھا، ویلش فائر نے میٹ ہینری کو شاہین کے متبادل کےطور پر شامل کر لیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کو شاہین کے جانے کے بعد امیج رائٹس کے پیسے نہیں ملیں گے۔

مزید خبریں :