Time 25 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

میں اس ملک کے لوگوں کے پاس آخری چانس ہوں: جواد احمد

برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے نامور گلوکار جواد احمد  نے دعویٰ کیا ہے کہ میں اس ملک کے لوگوں کے پاس آخری چانس ہوں کیوں کہ پھر مجھ جیسا کوئی بندہ عوام کو نہیں ملے گا۔

جواد احمد  کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل  ہورہا ہے جس میں انہیں اپنی سیاسی شخصیت اور سیاسی جماعت سے متعلق دعویٰ کرتے دیکھا گیا۔

 وائرل  کلپ میں جواد احمد نے کہا کہ میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں کیوں کہ میں جوکام کررہا ہوں وہ بہت مشکل کام ہے  اور اس کی 3  وجوہات ہیں۔

جواد احمد نے اپنے دعوے کے پیش نظر 3 وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی وجہ  یہ کہ میں مشہور آدمی ہوں جسے کروڑوں لوگ جانتے ہیں، دوسری وجہ یہ ہےکہ میں ایک ایسی  سیاسی پارٹی بنا چکا ہوں جوکہ پورے پاکستان میں مقبول ہے، تیسری وجہ میں ایک ایسی سلیبرٹی ہوں جس نے پاکستان میں سیاسی جماعت قائم کی مجھ سے پہلے کبھی کسی سلیبرٹی نے سیاسی جماعت نہیں بنائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری سیاسی جماعت ایسی انقلابی جماعت  ہے جو کہ عام لوگوں کی پارٹی ہے، سیاسی جماعت بناناآسان کام نہیں ، سیاسی جماعت بنانے  کیلئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، لوگ آپ کو برابھلا کہ سکتے ہیں جس سے آپ کی آپ کی عزت پر بھی حرف آتا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ میرے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا کیوں کہ جو کام میں کررہا ہوں وہ بہت مشکل کام ہے، میں اس ملک کے لوگوں کے پاس آخری چانس ہوں، اس کے بعد ویسے ہی ملک نے ٹوٹ جانا ہے اور اس کے حصے ہو جانے ہیں اس ملک کو اشرافیہ نے کھاجانا ہے۔

واضح رہے کہ جواد احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں جن کے گانے  ماضی میں مقبول رہے،طویل عرصے تک گلوکاری میں نام کمانے کے بعد جواد احمد نے 2017  سیاست میں قدم رکھا اور اپنی سیاسی جماعت برابری پارٹی پاکستان کی بنیاد رکھی۔

مزید خبریں :