24 جون ، 2024
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 578 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 232 پر بند ہوا اور آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1220 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 78 ہزار 167 جبکہ بلند ترین سطح 79 ہزار 388 رہی۔
بازار میں آج 38.5 کروڑ شیئرز کے سودے 15.45 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 321 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 540 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 237 پوائنٹس پر بند ہوا۔