Time 24 جون ، 2024
پاکستان

سوئی میں نایاب نسل کے تیندوے کو ہلاک کردیا گیا

بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نایاب نسل کے تیندوے کو ہلاک کردیا گیا۔ 

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ بگٹی کے مطابق نایاب نسل کے تیندوے کو ہلاک کرنےکا واقعہ سوئی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں مقامی افراد نے غار میں گھس کر نایاب نسل کے تیندوے کو فائرنگ کرکے مار دیا۔

مقامی افراد کا کہناتھاکہ تیندوا ان کے مویشیوں کو نقصان پہنچا رہا تھا اور مزید بھی نقصان کا خدشہ تھا تاہم تیندوے کو مارنے کے بعد مقامی افراد نے تیندوے کے ساتھ ویڈیو بھی بنوائی۔

ویڈیو میں مقامی افرادکو مارنے کے بعد تیندوے کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیندوے کو مارنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :