Time 25 جون ، 2024
کھیل

کئی بار کی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر، افغانستان تاریخ رقم کرکے سیمی فائنل میں جا پہنچا

کئی بار کی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر، افغانستان تاریخ رقم کرکے سیمی فائنل میں جا پہنچا
فوٹو: ای ایس پی این

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی اور یوں افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا، بنگلادیش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

افغانستان کی اننگز کے اختتام پر بارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔

بنگلا ٹائیگرز 105 رنز ہی بناسکے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں افغانستان اور بنگلادیش کنگز ٹاؤن میں مدمقابل ہیں جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان راشد خان 19، ابراہیم زردان 18 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں۔

اس سے قبل گروپ ون کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

مزید خبریں :