Time 25 جون ، 2024
جرائم

لودھراں میں چچا زاد بھائی نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

لودھراں میں چچا زاد بھائی نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
بچے کی تشدد زدہ لاش مراد پور میں کھیتوں سے ملی تھی، ملزم کو گرفتار کرلیا: پولیس/ فائل فوٹو

لودھراں میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ دل خراش واقعہ لودھراں میں پیش آیا جہاں 7 سالہ معصوم بچہ درندگی کا شکار ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ بچے کو زیادتی کا نشانہ چچا زاد بھائی نے بنایا، بچے کی تشدد زدہ لاش مراد پور میں کھیتوں سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :