Time 25 جون ، 2024
پاکستان

کراچی: شدید گرمی سے بھینس کالونی میں متعدد جانور ہلاک

کراچی: شدید گرمی سے بھینس کالونی میں متعدد جانور ہلاک
مویشیوں کو گرمی سے بچانے کے لیے وٹامن سی اور گلوکو زدے رہے ہیں: سیکرٹری اطلاعات ڈیری فارمرز ایسوی ایشن/ فائل فوٹو

کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی سے انسان تو انسان جانور بھی متاثر ہوگئے۔

سیکرٹری اطلاعات ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق  گرمی کی وجہ سے بھینس کالونی میں متعدد جانور مرگئے اور متعدد گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرمی کے پیش نظر جانوروں کی ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے جب کہ مویشیوں کو گرمی سے بچانے کے لیے وٹامن سی اور گلوکو زدے رہے ہیں۔


مزید خبریں :