Time 25 جون ، 2024
دنیا

بھوک ہرتال پر بیٹھیں نئی دہلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

بھوک ہرتال پر بیٹھیں نئی دہلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
آتشی مرلینا سنگھ 4 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی تھیں— فوٹو: پی ٹی آئی

بھوک ہرتال پر بیٹھیں نئی دہلی کی وزیر آب  آتشی مرلینا سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والی آتشی مرلینا سنگھ نئی دہلی کو اس کے حصے کا پانی دیے جانے کے لیے 4 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی تھیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ریاست ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت نے نئی دہلی کے حصے کا پانی روکا ہوا ہے  جبکہ ہریانہ کی حکومت نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

نئی دہلی میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور گرم موسم کے باعث پانی کی طلب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

رہنما عام آدمی پارٹی سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ طبیعت خراب ہونے کے باعث وزیرآب نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

مزید خبریں :